لوگوں کی فرمائش اور بڑھتے ہوئے رجحان کے پیشِ نظر،
کہانی بھیجنے کی آخری تاریخ: 31 اکتوبر 2025
اپنے اندر کے ادیب کو جگائیں اور عالمی تہذیب global civility - کہانی نویسی کے مقابلے کا حصہ بنیں !
اپنی کہانیاں انسانیت کی گونج بنائیں!
ہمارے ‘عالمی تہذیب ‘ مختصر کہانی نویسی مقابلے میں، ہم نئے لکھاریوں کو ایسی مختصر کہانیاں تخلیق کرنے کی دعوت دیتے ہیں جو اچھے اخلاقی اوصاف کو اجاگر کریں۔
جیتنے والی تحریر کو 1,000,000 پاکستانی روپے نقد انعام دیا جائے گا، جبکہ اگلی 10 بہترین تحریروں میں سے ہر ایک کو 100,000 پاکستانی روپے ملیں گے۔ جیتنے والی کہانیاں ایک تعلیمی منصوبے میں استعمال کی جا سکتی ہیں جس کا مقصد مثبت معاشرتی تبدیلی کو فروغ دینا ہے۔ یہ مقابلہ آپ کی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے اور مثبت سوچ کو فروغ دینے کے لیے ایک بہترین پلیٹ فارم فراہم کرتا ہے۔
شرکت کیسے کریں
‘Journey to Civility – Writing Brief‘ پر کلک کریں اور ‘Global Civility Values list‘ سے اپنا موضوع منتخب کریں۔
اندراج فارم کو پر کریں اور اپنی کہانی جمع کروائیں
آپ کو اعلامیہ پر دستخط کرنے کے بعد انٹری فارم پر ری ڈائریکٹ کر دیا جائے گا۔
حصہ کیوں لیں؟
ایک عالمی پلیٹ فارم پر اپنی تخلیقی صلاحیتوں کا مظاہرہ کریں۔
تحریری شعبہ میں ممکنہ روزگار کے مواقع کے دروازے کھولیں۔
مثبت اقدار اور خوبیوں کو فروغ دینے میں اپنا حصہ ڈالیں۔
شرائط و ضوابط
عالمی تہذیب – Global Civility “تہذیب کی جانب سفر” مختصر کہانی کے تحریری مقابلے میں داخلہ لے کر آپ درج ذیل شرائط و ضوابط کو تسلیم کرتے ہیں اور ان سے مکمل طور پر متفق ہوتے ہیں۔ داخلہ کی ہدایات ان شرائط و ضوابط کا حصہ ہیں۔
- داخلہ لینے والوں کی عمر 15 سال یا اس سے زیادہ ہونی چاہیے۔
- داخلہ لینے والوں کو عالمی تہذیب کے اعلامیہ -Declaration of Global Civility پر دستخط کرنا ضروری ہے۔
- داخلہ مفت ہے اور کوئی فیس درکار نہیں
- داخلے انگریزی یا اردو زبان میں ہو سکتے ہیں۔
- مقابلے میں داخلہ صرف آن لائن ہوگا۔
- آپ متعدد داخلے جمع کر سکتے ہیں
- آپ ہر داخلہ فارم کے ذریعے صرف ایک کہانی جمع کرا سکتے ہیں۔
- آپ کو اپنی کہانی کو ورڈ – Word یا ٹیکسٹ – Text دستاویز – Document کے طور پر اپنے آن لائن داخلہ فارم کے ساتھ منسلک کرنا ضروری ہے۔
- تمام کہانیاں آن لائن جمع کرانی ہوں گی، اور تمام مطلوبہ خانوں کو مکمل کرنا ضروری ہے۔
- آخری تاریخ 31 اکتوبر 2025 ہے اور داخلے اسی دن رات 11 بجے (بی ایس ٹی – BST) تک قبول کیے جائیں گے۔
- اگرچہ یہ مقابلہ طلباء کے لیے مشتہر کیا گیا ہے، آپ کو داخلہ لینے کے لیے طالب علم ہونا ضروری نہیں ہے۔
- تمام پس منظر سے تعلق رکھنے والے افراد داخلہ لے سکتے ہیں، بشمول شائع شدہ، غیر شائع شدہ یا خود شائع کردہ مصنفین۔
- داخلہ کے موضوعات کو درج ذیل منظور شدہ موضوعات کی فہرست Global Civility Values list سے منتخب کرنا ضروری ہے۔
- جمع کرانے سے پہلے، آپ کا Journey to Civility – StoryWriting Brief کو پڑھنا ضروری ہے۔
- داخلوں کا جائزہ درج ذیل چیزوں پر لیا جائے گا: منظور شدہ موضوعات کی پیروی، کہانی لکھنے کی ہدایات پر عمل، تخلیقی صلاحیت، موضوع کی مناسبت، کرداروں کی ترقی، اور مجموعی اثر۔
- ججز کو انعام نہ دینے کا حق حاصل ہے۔
- زمرہ 1 کی کہانیاں 5 سے 7 سال کے بچوں کے لیے مناسب ہونی چاہئیں، اور ان کی لمبائی 2000 سے 4000 الفاظ کے درمیان ہونی چاہیے
- زمرہ 2 کی کہانیاں 7 سے 10 سال کے بچوں کے لیے مناسب ہونی چاہئیں، اور ان کی لمبائی 3000 سے 5000 الفاظ کے درمیان ہونی چاہیے۔
- زمرہ 3 کی کہانیاں 10 سے 13 سال کے بچوں کے لیے مناسب ہونی چاہئیں، اور ان کی لمبائی 4000 سے 6000 الفاظ کے درمیان ہونی چاہیے۔
- تمام جمع کرائی جانے والی کہانیاں لکھاری کا اپنا کام ہونی چاہئیں۔ آپ کو دوسروں کا کام، چاہے جزوی طور پر ہو یا ترجمہ شدہ، جمع نہیں کرانا چاہیے۔ کہانیاں صرف ایک ہی لکھاری کی تخلیق ہونی چاہئیں۔ مشترکہ طور پر لکھی گئی کہانیاں قبول نہیں کی جائیں گی۔
- کہانی کے مواد کی تخلیق کے لیے کسی بھی قسم کے مصنوعی ذہانت”Artificial Intelligence ” کے پروگرامز کا استعمال کیا جائے تو اسے واضح طور پر نمایاں اور شناخت کیا جانا چاہیے۔
- کاپی رائٹ “Global Civility – عالمی تہذیب” کے اسپانسر کو دیا جائے گا۔
- تمام جمع کرائی گئی کہانیوں کے “Intellectual Property Right-دانشورانہ املاک” کے حقوق خود بخود “Global Civility – عالمی تہذیب” کے اسپانسر کو منتقل ہو جائیں گے۔
- پہلا انعام صرف ایک واحد جیتی ہوئی کہانی کے لیے ہے جو تمام زمرہ جات میں سے منتخب کی جائے گی۔
- پہلا انعام جیتنے والی کہانی کو 10,00,000(دس لاکھ) پاکستانی روپے سے نوازا جائے گا۔
- پہلے انعام کے علاوہ، منتخب ہونے والی پہلی 10 کہانیوں کو فی کس 1,00,000 (ایک لاکھ) پاکستانی روپے سے نوازا جائے گا۔
- خاص طور پر منتخب کی گئی کہانیوں کو فی کس20,000 (بیس ہزار) پاکستانی روپے سے نوازا جائے گا جو کہ پہلا انعام اور اس کے بعد کے 10 انعامات جیتنے والی کہانیوں کے علاوہ ہیں
- کہانی کو کہیں اور، دوسری اشاعتوں میں، شائع یا قبول نہیں کیا جا سکتا۔
- فاتحین کا انتخاب ایک جیوری کے ذریعے کیا جاتا ہے، جس میں “Global Civility – عالمی تہذیب” اور اس کے اسپانسرز کے نمائندے شامل ہوتے ہیں۔
انعامات قبول کرنے کے ساتھ ہی، مقابلے کے فاتحین اپنی جیتنے والی کہانیوں کی ملکیت عالمی تہذیب – Global Civility اور اس کے اسپانسرز کو منتقل کرنے پر رضامند ہو جاتے ہیں۔ اس کے ذریعے، وہ عالمی تہذیب – Global Civility اور اس کے اسپانسرز کو اپنی کہانی کو شائع کرنے، ترمیم کرنے اور اس کا استعمال کرنے کی اجازت دیتے ہیں۔
- فاتحین کو انعامات دینے کا طریقہ کار تحریری طور پر بتایا جائے گا۔
- فاتح کہانی کے مصنف/مصنفین کو ایک معزز تحریری ملازمت کے موقع کے لیے زیر غور لایا جائے گا۔
- مقابلے میں شرکت کرکے اور اپنی تفصیلات فراہم کرکے، آپ یہ اجازت دے رہے ہیں کہ آپ کی کہانی کو “Global Civility Sponsor – عالمی تہذیب اسپانسر” کی جانب سے اشاعتوں یا دیگر فارمیٹس میں استعمال کیا جائے۔
- مقابلے میں شرکت کرکے اور اپنی تفصیلات فراہم کرکے، آپ اس بات کی رضا مندی دے رہے ہیں کہ ہم آپ سے ای میل، پوسٹ یا فون کے ذریعے اس مقابلے اور متعلقہ تقریبات کے بارے میں رابطہ کر سکتے ہیں ۔
