Skip to content Skip to footer

ہمارا کام

Global Civility

عالمی تہذیب – global civility مہم دنیا کے ہر شہری کو یہ تسلیم کرنے کی دعوت دیتی ہے کہ ایک دوسرے کے ساتھ شائستہ ہونا تمام معاشروں کی بنیاد ہونی چاہیے۔ ہم ہر شہری کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں کہ وہ دوسروں کے ساتھ بات چیت کرتے وقت اپنے لہجے، اپنے رویے اور اپنے انداز سے آگاہ رہیں، چاہے ان کی رائے کتنی ہی مختلف کیوں نہ ہو۔ ہمیں دوسروں میں وہی دیکھنا چاہیے جو ہم چاہتے ہیں کہ دوسرے ہم میں دیکھیں – سیدھے الفاظ میں، ہم سب ایک ہی انسانی خاندان کا حصہ ہیں اور صرف اسی وجہ سے ہم سب احترام اور شائستہ رویے کے مستحق ہیں

اسی جذبے کے تحت، ہم آپ کو دعوت دیتے ہیں کہ آپ اپنے ساتھی انسانوں کے ساتھ شامل ہوں اور عالمی تہذیب – global civility کے اعلان اور عالمی تہذیب- global civility – کے اصولوں پر دستخط کریں۔ یہ دعوت آپ کو بطورِ فرد، یا اگر آپ کسی کمیونٹی کی تنظیم، خیراتی ادارے، یا اتھارٹی، جیسے کہ پولیس، فائر بریگیڈ، ایمبولینس، ہسپتال، یا دیگر ایمرجنسی سروسز سے وابستہ ہیں، تو آپ پر لاگو ہوتی ہے۔ یا ہوسکتا ہے کہ آپ ایک تعلیمی اداره، گورننگ باڈی، یا کھیلوں کی ایسوسی ایشن ہوں۔ یا شاید آپ ایک عوامی عہدیدار، تاجر، مشہور شخصیت یا با اثر فنکار، پیشہ ور ہوں۔ یا آپ مسلح افواج کے رکن ہوں، براہ کرم عالمی تہذیب کے اصولوں کو فروغ دینے میں ہماری مدد کریں اور اپنے نیٹ ورک تک رسائی حاصل کریں اور انہیں آج ہی دستخط کرنے کی دعوت دیں.

Writing Competition participent

اقرار نامے پر دستخط کریں۔

Declarations Signed
156705