اقرار نامہ
مہذب مکالمے پر ایک عالمی اقدام
اگلا قدم اٹھائیں اور اقرار نامے کو بطور ذاتی ضابطہ اخلاق کے دستخط کریں
میں، دستخط کنندہ، عالمی شائستگی سے متعلق درج ذیل ضابطہ اخلاق کوقبول کرتا/کرتی ہوں۔
- ہم سب کو ایک دوسرے کے ساتھ اپنے رویے میں ذمہ داری اور احساس کا مظاہرہ کرنے کی ضرورت ہے۔ یہی مہذب معاشروں کی علامت ہے۔
- ہم تسلیم کرتے ہیں کہ انسانی وقار ایک بنیادی حق ہے اور توہین، تضحیک یا ذلت کے ذریعے اس کی بے حرمتی اخلاقی اور اصولی طور پر غلط ہے۔
- کسی بھی فرد یا قوم کے خلاف لاپروا اور بدنیتی پر مبنی بیانات بدنامی اور شیطان سازی کا باعث بن سکتے ہیں۔
- اظہار رائے کی آزادی کا لاپرواہ استعمال معاشرتی انتشار کا باعث بن سکتا ہے۔ نفرت، دشمنی اور تفریق کو ہوا دینے سے بچنے کے لیے، ہم میں سے جو سیاست، تعلیم، میڈیا اور تفریح کے میدان میں ہیں، ان پراس سماجی ذمہ داری کو پورا کرنا بہت ضروری ہے۔
- کسی بھی بحث میں اگر جذبات بھڑک اٹھیں تو انہیں اچھے اخلاق اور سلیقے سے قابو میں رکھنا چاہیے۔
ہم سب ایک دوسرے پر انحصار کرتے ہیں، یہ کوئی غیر معمولی بات نہیں ہے۔ خلوص نیت سے ایک دوسرے کے جذبات کو سمجھنے سے دیرپا شائستگی اور پرامن بقاء ممکن ہوگی
اپنے دوستوں اور دشمنوں،
- جاننے والے اور انجان لوگ
- پڑوسی اور اجنبی
- خاندان اور ساتھی
- بچے اور بڑے
- افراد اور ادارے
- حکومت اور برادری
- عوامی عہدیداران اور تاجر
- ماہرین تعلیم و عام لوگ
- سائنسدان اور فنکار
- رہنما اور پیروکار
تمام کو عالمی تہذیب کے اصولوں پر دستخط کرنے کی دعوت دیں۔
